علی امین گنڈا پور کا وزیراعظم کو خط ، بڑا مطالبہ کر دیا

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاق کی طرف سے خیبر پختونخوا کے 91 ترقیاتی منصوبوں کو پی ایس ڈی پی سے نکالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اقتصادی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادی پر مکمل کیا جائے گا۔31 مئی کو ہونے والے سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی کے فیصلوں سے پختونخوا حکومت کو شدید مایوسی ہوئی، صوبے میں جاری 91 ترقیاتی منصوبوں کو نکالنا ایس آئی ایف سی اور قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔مراسلہ میں مزید بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے خاتمہ سے صوبے کی محرومیوں میں اضافہ ہوگا، وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی پر نظر ثانی کرے۔علی امین گنڈا پور نے مزید لکھا کہ تمام صوبوں کو ترقیاتی پروگرام میں مقررہ حصہ دیا جائے۔ وفاق نے 279 نئے منصوبے تو شامل کئے لیکن جاری منصوبوں کو نکال دیا۔ منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ جاری منصوبوں کو شامل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close