پاک بھارت ٹاکرا: پاکستان نے ٹاس جیت لیا

نیویارک(پی این آئی) پاکستان نے بھارت کیخلاف میچ کا ٹاس جیت لیا، کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیڈلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج مقابلہ ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ نیو یارک نساوکاونٹی کے سٹیڈیم میں ہوگا۔ نیویارک نساو کاو¿نٹی میں مطلع ابر آلود ہے اور آج صبح سے علاقے میں بادل چھائے ہوئے ہیں، ساتھ میں ہوا چل رہی ہے۔میچ کے دوران نساو کاو¿نٹی میں مقامی وقت کے مطابق گیارہ سے بارہ بجے کے درمیان بارش کی پیش گوئی کی ہے۔دن گیارہ سے بارہ بجے کے درمیان بارش کے 40 فیصد چانسز کی پیش گوئی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close