نامور ریسلر نے قومی کرکٹر اعظم خان کو تین ماہ میں فِٹ کرنے کی پیشکش کردی

گوجرانوالہ (پی این آئی )قومی ریسلر رستم پاکستان انعام بٹ نے قومی کرکٹر اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنےکا دعویٰ کردیا۔

انعام بٹ کا کہنا تھا کہ اعظم خان تین ماہ گوجرانوالہ کے اکھاڑے میں ٹریننگ کریں، ان کو مکمل فٹ کر دیں گے۔انعام بٹ کا کہنا تھا کہ ٹریننگ سے اعظم خان کا وزن بھی 30 سے 35 کلو کم ہوجائےگا۔قوی ریسلرکا کہنا تھا کہ ہم اعظم خان کو روزانہ 5 سے 6 گھنٹے پہلوانوں کے ساتھ ٹریننگ دیں گے، ٹریننگ کے ساتھ اعظم خان کو اچھی ڈائٹ بھی دیں گے تاکہ ان کی طاقت میں کمی نہ آئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تین ماہ کی ٹریننگ کے بعد اعظم خان زیادہ پاور ہٹنگ اور بہترین بیٹنگ کرسکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close