پاک بھارت بڑا ٹاکرا، کونسی ٹیم فیورٹ ہے؟ سٹے بازوں نے اربوں روپے کا جُوا لگا دیا

لاہور (پی این آئی) کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے ٹاکرے کے لیے سٹے باز بھی میدان میں آگئے ، پاک بھارت ٹاکرے پر اربوں کا جوا ہوگا، سٹے بازوں نے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا۔

ورلڈ کپ کے 7 مقابلوں میں انڈیا اور پاکستان مدمقابل ہوئے اور بھارت نے پاکستان کو 6 بار ہرایا ہے، سٹے بازوں نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کےمیچ میں پاکستان کی جیت کے امکانات 29 فیصد جبکہ انڈیا کے 71 فیصد ہیں، سٹے بازوں نے انڈین ٹیم کا ریٹ 1.42 جب کہ پاکستانی ٹیم کا ریٹ 3.07 مقرر کیا ہے۔سٹے باز کہتے ہیں کہ امریکہ سے ہارنے کے باعث پاکستانی ٹیم شدید دباؤ میں ہے، انڈین ٹیم اپنا پہلا میچ جیت گئی جس سے اس کے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا ہے، انڈیا ٹاس جیت گیا تو پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دے گا۔سٹے بازوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نیویارک کی پچ پر 180 کا سکور مخالف ٹیم کیلئے مشکلات پیدا کرے گا۔

گراؤنڈ میں انڈین ٹیم کی سپورٹرز پاکستانی ٹیم سے زیادہ ہونگے۔ ایک بکی نے کہا ہے کہ میچ میں سٹہ ٹاس کی ہارجیت سے شروع ہوجائے گا ، میچ میں ہر گیند کے ساتھ بدلتی صورتحال پر بھاؤ میں تبدیلی ہوجاتی ہے ،انڈیا کے گیند بازوں میں زیادہ وکٹیں لینے کے لیے جسپرت بمرا فیورٹ ہیں ، پاکستانی ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے مگر مجموعی طور پر انڈین ٹیم زیادہ مضبوط ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close