بھارت کیخلاف اوپننگ کونسے دو بلے باز کریں گے؟ ٹیم میں اہم تبدیلیاں

نیویارک (پی این آئی )پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پاکستانی ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں۔

 

 

امریکہ کے خلاف ہارنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی ہو گی ، عماد وسیم کو اعظم خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا،پاکستان ٹیم 4 فاسٹ باولرز اور دو آل راونڈرر سپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی ، پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز بابراعظم اور محمد رضوان کریں گے ۔11 کھلاڑیوں میں بابراعظم ، محمد رضوان، عثمان خان ، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان ، عماد وسیم ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف ، محمد عامراور نسیم شاہ شامل ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔ امریکہ کے خلاف صفر پر آوٹ ہونے والے اعظم خان کو بھارت کے خلاف میچ سے باہر کرنے کا حتمی فیصلہ ہو گیاہے ، کپتان اور کوچ کا اعتماداعظم خان سے اٹھ گیاہے ،اعظم خان کو نیٹ پریکٹس میں ایک گیند بھی کھیلنے کو نہیں ملی ہے ، اعظم خان نے 14 ٹی ٹوینٹی میچز میں پاکستان کیلئے صرف 88 رنز ہی بنائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close