پاک بھارت ٹاکرا، پاکستانی کھلاڑی میچ سے آئوٹ ہوگیا

نیویارک(پی این آئی)امریکا کیخلاف صفر پر آؤٹ اعظم خان بھارت کیخلاف میچ سے آؤٹ ہو گئے۔ کپتان بابراعظم اور کوچ گیری کرسٹن کا اعظم خان پر سے اعتماد اٹھ گیا،اعظم خان کو نیٹ پریکٹس میں ایک گیند بھی کھیلنے کو نہ مل سکی۔

 

 

 

اعظم خان 14ٹی 20میں پاکستان کیلئے صرف 88رنز بنا سکے ہیں،عماد وسیم کو اعظم خان کی جگہ ٹیم میں جگہ ملے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم 4فاسٹ بولراور 2آل راؤنڈر سپنرز کیساتھ میدان میں اترے گی ،پاکستان کی اننگز کا آغاز بابراعظم اور محمد رضوان کریں گے،11کھلاڑیوں میں بابراعظم، محمد رضوان، عثمان خان، فخرزمان، افتخار احمد ،شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر اور نسیم شاہ بھی 11کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close