کراچی(پی این آئی) سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سندھ کے وزیربلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں سندھ بھر کی میونسپل ایجنسیوں کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی مالیاتی اقدامات بجٹ کا حصہ بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ’’یونین کونسلز اور ٹاؤن کمیٹیوں کے لیے’او زیڈ ٹی‘ (Octroi Zila Tax)کا حصہ بڑھایا جائے گا تاکہ ان ایجنسیوں کے بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات پورے کیے جا سکیں۔‘‘ اس موقع پر صوبائی وزیر نے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں تنخواہیں اور پنشن وصول کرنے والے ملازمین کی فہرستیں فوری طور پر مرتب کرکے صوبائی حکام کو بھجوائیں۔
دوسری طرف وفاقی حکومت کی طرف سے مالی سال 2024-25ء کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 15سے 20فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے تاہم وزارت خزانہ کا جھکاؤ 10فیصد اضافے کی طرف ہے۔تاہم اعلیٰ افسران (گریڈ 20سے 22تک) کیلئے منی ٹائزیشن کو 20سے 25فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں