بھارت کیخلاف میچ سے قبل بابراعظم کا اہم بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک (پی این آئی) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب سے کرکٹ شروع کی ہے پاک بھارت میچ کا سنتا آرہا ہوں، آن فیلڈ کبھی احساس نہیں کیا مگر اس کا مختلف تجربہ ہے، پوری دنیا پاکستان اور بھارت کے میچ کا انتظار کرتی ہے۔

اس موقع پر محمد رضوان کا کہناتھا کہ جب بھی پاکستان اور بھارت کا میچ ہوتا ہے ہر کوئی انتظار کررہا ہوتا ہے، پاکستانی اور بھارتی ہر ملک میں موجود ہیں وہ بھی اس میچ کا انتظار کررہے ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا کل نیویارک میں شام ساڑھے 7 بجے ہو گا جس کیلئے شہریوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ ملک بھر میں شائقین کرکٹ بڑی سکرینز لگا کر میچ دیکھیں گے ۔دوسری جانب امریکہ پاک بھارت کرکٹ ٹیمز کے فینز کا جوش و جذبہ بھی عروج پر دکھائی دیتا ہے جس کا اندازہ آج شاہین آفریدی کے ساتھ بھارتی فینز کی ٹائمز سکوائر پر ہونے والی ملاقات سے لگایا جا سکتا ہے ، بھارتی فینز کا شاہین سے کہناتھا کہ وہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کو اپنا بھائی سمجھیں اور انہیں زیادہ خطرناک باولنگ نہ کروائیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close