ورلڈکپ، ٹیم مینجمنٹ کا اعظم خان کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلہ

کراچی(پی این آئی)ورلڈکپ، ٹیم مینجمنٹ کا اعظم خان کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلہ۔۔۔ پاکستان ٹیم کے امریکہ کے خلاف افتتاحی میچ میں مایوس کن کارکردگی سے پوری قوم ناراض دکھائی دے ہی ہے جس کا اظہار سوشل میڈیا سائٹس پر کیا جارہاہے تاہم اب صحافی نواز کی جانب سے اعظم خان کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا گیاہے ۔صحافی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کیا ہے کہ ’ پاکستان ٹیم مینجمنٹ اعظم خان کو باقی میچز میں کھلانے میں دلچسپی نہیں رکھتی ہے ،

اس لیے اعظم خان کیلئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا سفر مبینہ طور پر یہیں ختم ہو تا ہے ‘۔ امریکہ کے خلاف پاکستان ٹیم کی کارکردگی خراب رہی لیکن اعظم خان کے صفر پر آوٹ ہونے اور پھر ریویو لینے پر صارفین کافی بھڑکے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں ۔امریکہ نے پاکستان کو سپر اوور میں 6 رنز سے شکست دی، سپر اوور محمد عامر کی جانب سے کروایا گیا جس میں 3 وائڈ پر 7 اضافی رنز دیئے گئے جبکہ مجموعی طور پر 18 رنز بنے اور پاکستان کو 19 رنز کا ہدف ملا۔پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے افتخار احمد اور فخر زمان کو میدان میں اتارا، فخر زمان کی بجائے افتخار احمد نے سٹرائیک کی ، انہوں نے پہلی گیند بیٹ کر دی دوسری پر چوکا مارا اور تیسری پر آوٹ ہو گئے ، ان کے بعد شاداب آئے لیکن وہ بھی ٹیم کو جیت دلانے میں کامیاب نہیں ہو پائے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close