اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالر کی بارش کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)اوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ میں 3.24 ارب ڈالر وطن بھیج کر تاریخی ریکارڈ بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق مئی 2023 کے مقابلے میں مئی 2024میں ترسیلات زر میں 54 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، رواں مالی سال کے 11 ماہ میں بیرون ملک سے پاکستانیوں نے 27.1 ارب ڈالر وطن بھیجے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی مئی میں 82 کروڑ ڈالر بھیج کر پہلے نمبر پر رہے،یو اے ای میں مقیم پاکستانی مئی میں 67 کروڑ وطن بھیج کر دوسرے نمبر پر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں