وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور( پی این آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شتکاروں کے لئے تاریخی پیکیج کے تحت ”پنجاب کسان بنک،گرین ٹریکٹر سکیم،ہارویسٹر اور زرعی آلات کی مقامی سطح پر تیاری اور آئل سیڈ پروموشن پروگرام“ کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر محمد نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کسان پیکیج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں کاشتکاروں کو آسان قرضوں کے لئے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔کاشتکاروں کے لئے ”سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم“ کی منظوری دی گئی۔وزیر اعلیٰ نے ٹریکٹر پرمحض چھ لاکھ روپے سبسڈی کی تجویز مستردکردی اور چھوٹے ٹریکڑ پر 70فیصداور بڑے ٹریکٹرپر 50 فیصد سبسڈی دینے کی ہدایت کی۔محمد نواز شریف کی تجویز پرپنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹروں کی تعداد10 ہزار بڑھا دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کا پہلا فیز ایک سال میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں ہر سال پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹرز کی تعداد بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 6 ایکڑ سے 50ایکڑ اراضی مالکان ٹریکٹر سکیم میں اپلائی کرنے کے اہل ہونگے۔وزیر اعلیٰ نے مقامی سطح پر تیار کردہ ہائی ٹیک میکانائزیشن پروگرام کی بھی منظوری دی۔غیر ملکی کمپنیاں پنجاب میں مقامی اشتراک سے ہارویسٹر اور دیگرآلات تیارکریں گی۔غیر ملکی کمپنیوں کو جدید زرعی آلات کی پنجاب میں مینوفیکچرنگ پر مراعات دینے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں