آئی جی پنجاب کے نہ ملنے پرشہری نے آفس کے باہر خود کو آگ لگالی

لاہور(پی این آئی)لاہور میں اصغر سہیل نامی سائل نے آئی جی پنجاب کے آفس کے باہر خود کو آگ لگالی، سائل کو بچاتے ہوئے پولیس اہلکار عادل بھی جھلس گیا۔

ذرائع کے مطابق سائل صبح سات بجے سے آئی جی پنجاب سے ملاقات کے لیے بیٹھا تھا، اجازت نہ ملنے پر اصغر سہیل نے خود کو آگ لگالی۔سائل اصغر سہیل کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close