لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹوں کیلئے نیا حکم جاری کر دیا

لاہور(پی این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے عید کے باعث مارکیٹیں کھلے رہنے کا وقت بڑھانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے پی ایچ اے کو تمام سرکاری پارکوں کی حفاظت کرنے اور عید کے باعث مارکیٹیں کھولنے کا وقت بڑھانے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔پی ڈی ایم اے کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ آنے والے ہفتے میں پنجاب میں شدید ہیٹ ویو کی پیش گوئی ہوئی ہے۔ درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز ہونے کا امکان ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہیٹ ویو میں اضافہ افسوسناک ہے۔سی بی ڈی کے وکیل نے بتایا کہ بارش کا پانی محفوظ کرنے کے لیے دو ٹینک بنا دیے ہیں۔عدالت نے پی ایچ اے کو سرکاری پارکوں کی دیکھ بھال کا حکم دیتے ہوئے عید کے باعث مارکیٹوں کا وقت بڑھانے کا حکم بھی جاری کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close