عمران خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف۔۔۔عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر ریاست مخالف ویڈیو شیئر کیئے جانے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے انکشاف کیا ہے کہ یہ اکاونٹ بیرون ملک سے آپریٹ ہو رہا ہے ۔ رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بیرون ملک سے چلایا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا کا سربراہ بھی امریکا میں ہے۔بانی پی ٹی آئی کے سقوط ڈھاکہ اور شیخ مجیب الرحمان سے متعلق ویڈیو اپنےا اکاؤنٹ سے شئیر کی تھی۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ پارٹی کے جن ایم این ایز اور ایم پی ایز کی جانب سے اس ویڈیو کو شئیر کیا گیا، وہ انہوں نے ذاتی حیثیت سے کیا۔جبکہ رؤف حسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک یہ ویڈیو دیکھی ہی نہیں ہے۔ جبکہ ترجمان کی جانب سے اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر یہ ویڈیو پاکستان تحریک انصاف کے بیانیے کے خلاف ہوئی تو ڈیلیٹ کر دی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close