ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل محسن نقوی نےعوام سےبڑی اپیل کردی

لندن(پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بابر اعظم ہی اکیلا سب پر بھاری ہے، یہ وقت ٹیم کو سپورٹ کرنے کا ہے لہذا چار ہفتے تک تنقید سے گریز کریں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ یہ وقت ٹیم کو سپورٹ کرنے کا ہے لہذا چار ہفتے ٹیم کی کارکردگی پر تنقید نہ کریں، قوم کی سپورٹ رہی تو یہ ٹیم ورلڈکپ جیتے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ ورلڈکپ میں پاکستان بھارت پر جانے کا پروگرام ابھی فائنل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکوں سے کہا ہے کہ وہ بے خوف ہوکر کھیلیں کیونکہ ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close