نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

24 نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نواز شریف کے بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسی کسی بات کا جواب دینا نہیں چاہوں گا, جو سچ ہے وہ سب جانتے ہیں کسی کے کہنے سے کیا ہوتا ہے، ہر بندے کو آزادی اظہارِ رائے حاصل ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف بھی اپنے خیالات کے اظہار میں آزاد ہیں، جو نواز شریف نے کہا میں اس پر جواب یا کمنٹ نہیں کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں