ایک دن میں 25 موبائل فون چھیننے والا گروہ پکڑا گیا

کراچی(پی این آئی)کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 میں پولیس مقابلے میں 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان نے ایک ہی دن میں 25 موبائل فون اور 3 موٹر سائیکلیں چھینی تھی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان 3 موٹر سائیکلوں پر گینگ کی شکل میں لوٹ مار کرتے تھے، جن سے اسلحہ، 2 موٹر سائیکلیں اور 18 موبائل فون برآمد ہوئے۔ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے لیاقت آباد، ناظم آباد، گارڈن، عائشہ منزل، نمائش، گرومندر اور سولجر بازار سے 25 موبائل فون چھینے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم علی شیر کار چوری کے ساتھ ڈکیت گروپ بھی چلا رہا تھا، جس نے 7 کاریں اور 40 موٹر سائیکل چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان اس سے پہلے بھی متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔ کے قیام کی منظوری بھی مل گئی، منصوبے کو نئے مالی سال کا حصہ بنا کر یکم جولائی سے عملدرآمد کا آغاز کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close