لاہور (پی این آئی) صوبائی دارالحکومت میں ایک ہفتے سے جاری شدید گرمی کے بعد آندھی چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس کے بعد مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔
محکمہ موسمیات نے آج رات ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ شمال مشرقی پنجاب، با لائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ ہفتہ(کل ) صبح کے موسم کی صورتحال کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم شدید گرم رہے گا،اس دوران درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہے گا، اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان تاہم چترال، دیراور کوہستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں