زمین کے تنازع پر جھگڑا، لیگی رہنما سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے

لاہور(پی این آئی) لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران ن لیگ کے رہنما سمیت چار افراد زخمی ہو گئے , پولیس نے فائرنگ کرنے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا ۔ ملزمان نے فائرنگ اور ڈنڈوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کےرہنما ملک وسیم سمیت عمران ، ذوالفقار اور امجد کو زخمی کردیا۔ ملزمان کی فائرنگ کرتےاوراسلحہ لہراتےہوئےویڈیوبھی منظرعام پرآگئی، پولیس نےواقعےمیں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close