اسلام آباد(پی این آئی)شمالی وزیرستان فائرنگ، ہلاکتیں ہو گئیں۔۔۔۔شمالی وزیرستان میں گزشتہ 12 گھنٹوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات پیش آئے ہیں جن میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوا ہے۔شمالی وزیرستان پولیس کے مطابق تازہ ترین واقعے میں میر علی میں فائرنگ کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔جاں بحق تینوں افراد کی لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ان واقعات کے حوالے سے تفتیش کر رہی ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں