سابق کپتان کا بابر اعظم کو اہم مشورہ

لاہور(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بابر اعظم کو اہم مشورہ دے دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتے اور بابراعظم پلیئر آف دی آف دی ٹورنامنٹ ہوں۔سابق کپتان نے کپتان بابراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پرفارمنس کے ساتھ ٹیم کے ہر کھلاڑی کا پلان بناٸیں۔یونس خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا کامبی نیشن ابھی بھی سیٹ ہوسکتا ہے ، ورلڈ کپ سے قبل ابھی بھی کچھ میچز باقی ہیں ، جن لڑکوں کو موقع نہیں ملا ان کو کھلانا چاہیے ، تاکہ ورلڈکپ میں سارے آپشن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ ہمشہ ففٹی ففٹی ہوتا ہے ، پاک ،بھارت میچ اعصاب کا بھی ہوتا ہے ، امریکہ میں میچ ہونا بہت اچھا ہے ، ہم ہمیشہ بات کرتے ہیں پاک ، بھارت سیریز ہونی چاہیے ، ان میچز سے پلیٸرز بنتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close