پشاور(پی این آئی)پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بجلی شارٹ فال آٹھ سو میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ بجلی لوڈ شیڈنگ چھ سے آٹھ گھنٹے تک ہورہی ہے نوے فیصد لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ چکا ہے ۔
پیسکو ترجمان کے مطابق اس وقت بجلی کی طلب ستائیس سو پچاس میگا واٹ ہے جبکہ سپلائی اٹھارہ سو پچاس میگا واٹ ہے اس طرح کمپنی کو آٹھ سو میگا واٹ بجلی کمی کا سامنا ہے ۔ترجمان کے مطابق اس کمی کو پورا کرنے کے لئے چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈ منیجمنٹ کی جاتی ہے جبکہ جن علاقوں میں لائن لاسز نوے فیصد یا اس سے زیادہ ہیں وہاں بجلی کی سپلائی صرف چار گھنٹے مہیا کی جاتی ہے اور بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں