آئی ایم ایف کا دباؤ، ادویات کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہو جائیں گی

اسلام آباد(پی این آئی)آئی ایم ایف کا دباؤ، ادویات کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہو جائیں گی۔۔۔آئی ایم ایف کی تجویز پر ادویات پر سیلز ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے۔وفاقی حکام کے مطابق ادویات پر 10 سے 18 فیصد تک سیلز ٹیکس لگایا جا سکتا ہے، ضروری ادویات کے علاوہ دیگر دواؤں کی قیمتیں کمپنیاں خود بڑھا سکتی ہیں۔وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ سابق نگراں حکومت نے کیا تھا۔دوسری جانب اس معاملے پر ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قیمتوں کی ڈی ریگولیشن اور سیلز ٹیکس سے ادویات قوتِ خرید سے باہر ہو جائیں گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کروڑوں لوگ روزانہ دل، ذیابیطس اور بلڈ پریشر کی ادویات استعمال کرتے ہیں، لاکھوں لوگ ذہنی صحت، غیر متعدی امراض کے لیے بھی روزانہ ادویات لیتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت سہولت پروگرام اور ہیلتھ انشورنس سے ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں