بجلی کے بلوں میں ریلیف، اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) بجلگزشتہ اووربلنگ پر صارفین کے بلوں میں کریڈٹ دیا جائے، مئی میں اووربلنگ کرنیکی صورت میں بھی لیسکوکے ایس ایز پر مقدمہ درج ہوگا۔ ایف آئی اے نے بلوں میں ریلیف دینے کیلئےافسران کو ڈیڈ لائن دیدی۔

ایف آئی اے کی جانب سے لیسکوافسران کو پیغام دیا گیاہےکہ اب اووربلنگ نہ کی جائے۔ گزشتہ اووربلنگ پر صارفین کے بلوں میں کریڈٹ دیا جائے۔ذرائع کےمطابق ایف آئی اےنے اضافی چارج ہونیوالےیونٹس پرکریڈٹ نہ دینے کی صورت میں لیسکوسرکلزکےایس ایز کیخلاف مقدمات درج کرنیکافیصلہ کیاہے۔ ایف آئی اے نےبلوں میں ریلیف دینے کیلئےافسران کو ڈیڈ لائن دیدی۔ مئی میں اووربلنگ کرنیکی صورت میں بھی لیسکوکے ایس ایز پر مقدمہ درج ہوگا۔ ایف آئی اے کاکہناہے تمام سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز رواں ماہ ایڈجسٹمنٹس فیڈ کروائیں۔ جس کی بنیاد پرگزشتہ دور کی اووربلنگ پر صارفین کے بلوں میں کریڈٹ دیا جائے ۔کمپنی کے تمام سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز نے ایف آئی اے کوہدایت پرعمل کرنیکی تحریری طور پر یقین دہانی کروا دی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close