پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک اور اچھی خبر آگئی

راولپنڈی ( پی این آئی) پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کے بعدکرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیرصدارت ٹرانسپورٹرز اور بس سٹینڈ مالکان کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کے بعد کرایہ ناموں میں کمی اور بس سٹینڈ کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کے بعد راولپنڈی کے تمام روٹس پر 5 فیصد کرایہ ناموں میں کمی کر دی گئی ہے۔ انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ کرایہ ناموں کی لسٹ تمام بس سٹینڈ پر نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں،کرایوں میں کمی پر عملدرآمد کے لیے سپیشل سکواڈ تشکیل دیا جائے جوکہ روزانہ کی بنیاد پر کرایہ ناموں کو چیک کریں۔

کرایوں میں کمی کے حوالے سے عوام میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے لاری اڈوں، سوزوکی سٹاپ پر بینرز آویزاں اور پوسٹرز چسپاں کی جائیں۔ سیکریٹری آر ٹی اے کے دفتر میں کرایوں کے حوالے سے شکایات درج کروانے کے کمپلینٹ سیل قائم کیا جائے جہاں شہری اپنی شکایات درج کراو سکیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کے بعد لوگوں براہ راست فائدہ پہنچانا ہے۔بس سٹینڈ کی صفائی ستھرائی کے کے اچھے انتظامات ہونے پر حکومت پنجاب کی ہدایت بس سٹینڈ انتظامیہ کو سرٹیفکیٹ کو دیئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close