حکومت نے کتنے سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا؟ اہم خبر

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومت 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرچکی ہے جن میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے ) سرفہرست ہے۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ کاروبار کرنا یا چلانا حکومت کا کام نہیں، حکومت کا کام کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کرنا ہے، کاروبار ہوگا تو ملک میں خوشحالی آئے گی اور اس سے عام آدمی کو بھی فائدہ ہوگا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے سمیت تمام اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے اہم بزنس گروپس نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ میں چیمبر آف کامرس اور ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے اور اس معاملے پر چیمبر آف کامرس حکومت کے شانہ بشانہ چلے ، بھرپور ساتھ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close