شیر افضل مروت کے بھائی کے استعفیٰ کا معاملہ، تحریک انصاف کا ردعمل بھی آ گیا

پشاور(پی این آئی) وزیر صحت خیبرپختونخوا قاسم علی شاہ کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کے بھائی نے خود ہی عہدے سے استعفیٰ دیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں ، شیرافضل کے بھائی نےجو بہتر سمجھا وہ کیا، خالد لطیف مروت نے خود صوبائی کابینہ سےاستعفیٰ دیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں معاملات پر بحث ہوتی ہے جس کو اختلاف نہیں کہا جاسکتا۔وزیر صحت نے بتایا کہ معطل ڈی جی ہیلتھ کے خلاف انکوائری چل رہی ہے۔ واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف مروت کابینہ میں معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں