مذاکرات کامیاب،صدر نان بائی ایسوسی ایشن کا بڑا اعلان

لاہور(پی این آئی)نان بائی ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ ہمارے بیشتر مطالبات مان لیے گئے ہیں، کل تندور بند نہیں کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 1700 روپے میں ملے گا۔ ہم روٹی 16 روپے میں فروخت کریں گے۔صدر نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ نان کی قیمت پر بات چیت کچھ روز بعد دوبارہ ہوگی، آٹا سستا ہوگا تو بعد میں بھی روٹی سستی فروخت کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close