کراچی(پی این آئی)ورلڈ کپ ، بابراعظم نے بڑا اعلان کر دیا ۔۔۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ کی تیاریوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا اور رضوان کا کھیلنے کا طریقہ تھوڑا مختلف ہے ، حسن علی پندرہ کھلاڑی میں نہیں بلکہ بیک اپ میں ہیں، کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم کمبنی نیشن بنائیں گے، ویرات کوہلی ایک بہترین کھلاڑی ہے اسی کے مطابق پلان کریں گے ، یقین ہے کہ ورلڈ کپ کی ٹرافی لے کر آئیں گے، محمد حارث ٹاپ آرڈر کے بیٹر ہیں اور ان کی جگہ ٹیم نہیں بن سکی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈ کپ سے قبل اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں یہی گول تھا کہ ٹرافی لانی ہے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا،ہمارا فوکس ورلڈ کپ ہے جبکہ تمام کھلاڑیوں کا فوکس بھی جیت پر ہے ، ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے اور تیاری بھی اچھی ہے ، امید نہیں تھی کہ حارث روف اتنی جلدی فٹ ہو جائیں گے ، حارث روف کی فٹنس اچھی ہے ، حارث روف کی بہترین پرفارمنس ٹی ٹوینٹی میں ہے ، عامر جمال فائن آل راونڈر ہے ، ٹیم کیلئے جو بہترین تھا وہ سلیکٹ کیا ہے ، حارث روف آرام کے بعد آر ہا ہے وہ بہت اچھا پرفارم کرے گا، محمد حارث ٹاپ آرڈر کا بیٹر ہے ، اس کی جگہ نہیں بن سکی ، ٹاپ آرڈر میں اس وقت رضوان ، صائم اور فخر ہیں، ٹیم میں پندرہ کے پندرہ پلیئرز اہم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو ٹیم کیلئے بہتر ہوتا ہے وہی فیصلہ کرتے ہیں، چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں آپ سو فیصد دیں، ورلڈ کپ ہے ، انفرادی چیزیں ایک طرف رکھنا ہوتی ہیں، ذاتی فیصلے نہیں ہو رہے جو ٹیم کیلئے بہترین ہو گا وہ فیصلہ ہو گا، ٹیم کی ترجیح پہلے ہوتی ہے ، یہ میرا ، رضوان، صائم اور فخر کے ٹاپ آرڈر کا معاملہ نہیں ہے ۔ان کا کہناتھا کہ گیری کرسٹن بہت تجربہ کار ہیں، وہ ابھی سے ٹیم کے معاملات میں دلچسپی لے رہے ہیں، انہیں ایک ایک چیز بتائی جارہی ہے ، ان کے ساتھ رابطے میں ہیں، گیری کرسٹن فوری ٹیم کو جوائن کریں گے ،ہر ٹیم کیلئے پلان ہوتاہے کسی ایک کھلاڑی یا ٹیم کا پلان نہیں ہوتا،
نیویارک کی کندیشنز کے مطابق پلان کریں گے ، ویرات کوہلی ایک بہترین کھلاڑی ہے اسی کے مطابق پلان کریں گے ، آئرلینڈ اور انگلینڈ میں کوشش ہو گی ورلڈ کپ سکواڈ کو میدان میں اتاریں ، آنے والے میچز میں ہم اپنے بہترین کمبی نیشن کے ساتھ جائیں گے ، روٹیشن کیلئے ٹائم کم ہے ، اب وہی کھیلیں گے جو ہم ورلڈ کپ کیلئے پلان کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ ہے انفرادی چیزیں ایک طرف رکھنا ہوتی ہیں، حسن علی بیک اپ کے طور پر ہے ، یہ بات سلیکٹرز نے بھی واضح کی ہے ، حسن علی پندرہ کھلاڑی میں نہیں بلکہ بیک اپ میں ہیں، حسن علی تجربہ کار باولر ہیں، زمان خان نیو بال بولر ہیں، ہمارے پاس پہلے سے ہی نیوبال کے باولرز ہیں، ،بھارت کے خلاف ہی نہیں تمام میچز میں بیسٹ کمبی نیشن کے ساتھ جائیں گے، سات سلیکٹرز ہیں، سب کی مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں، بابراعظم کا کہناتھا کہ کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو رہی ہے ، حارث روف کی بہترین پرفارمنس ٹی ٹوینٹی میں ہے ، ہم کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں، بھارت کے خلاف ہی نہیں بلکہ تمام میچز میں بیسٹ کمبی نیشن کے ساتھ جائیں گے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں