کراچی (پی این آئی) صدر لیبر ونگ سندھ رانا محمد اعظم، جاوید خٹک، نعیم عادل شیخ، راجہ اظہر، عمران مرزا، رکن صوبائی اسمبلی سربلند خان، عبدالقیوم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کرے، مزدوروں کی کم سے کم اجرت پچاس ہزار روپے کی جائے، مزدور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، محنت کش خوش ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا، مزدوروں کو صحت اور تعلیم کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں۔
یومِ مزدور کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کراچی نے انصاف ہاؤس کراچی میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس سیمینار کا مقصد مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ سیمینار کا آغاز اللہ رب العزت کے بابرکت نام سے کیا گیا اور تلاوت کلام پاک کی سعادت محمد رمضان نے کی۔خالد خان صدر نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی، عبدالقیوم خان صدر سی بی اے واٹر بورڈ اور مسلم لیگ ق سندھ، منظور بھٹاسینئر وکیل قابل ذکر ہیں۔
سیمینار سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ اظہر، جعفر الحسن، سرینہ عدنان خان، ارم ریاض، محمد فیضان، ظہور مسعود، قطب الدین آغا، عبدالسلام، خورشید احمد، زاہد احمد، عمران مرزا، ایم پی اے ملک سر بلند خان، جاوید خٹک، سید رشید احمد، رانا محمد اعظم نے بھی خطاب کیا۔اس سیمینار کے چیف آرگنائزر نصرت علی خان (ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انصاف لیبر ونگ سندھ) اور فیصل شاہ (سینیٹر نائب صدر انصاف لیبر ونگ کراچی) تھے۔پروگرام کے اختتام پر مہمانان گرامی کو سندھ کی ثقافتی اجرک پیش کی گئی اور طعام کا انتظام بھی کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں