تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

کراچی(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کو کل (5)مئی کراچی میں جلسے کی اجازت ایک بار پھر نہ مل سکی،پی ٹی آئی نے باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی تھی تاہم ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے دوسری بار پھر جلسے کی اجازت سے انکار کردیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت جلسے کا انعقاد کیا جانا تھا۔تحریک انصاف سندھ کے سیکرٹری اطلاعات علی بلوچ کاکہناہے کہ ہماری درخواست پر 6 مئی کو عدالت میں سماعت ہے۔ہمیں عدالت سے بہت امید ہے کہ وہ ہمارے حق میں فیصلے کریگی۔ عدالتی فیصلے کی روشنی میں 6 مئی کو نئی تاریخ کا اعلان کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی تحریک انصاف کو کراچی کے ضلع شرقی کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیاتھا۔اس معاملے پر سند ھ ہائیکورٹ میں بھی سماعت ہوئی تھی ۔ڈپٹی کمشنر شرقی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کراچی میں دہشت گردی کے خطرات ہیں۔جس کے باعث بڑا جلسہ کرنے سے نقصان کا اندیشہ ہوسکتا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ چار ہفتوں تک جلسوں کی اجازت نہیں دے سکتے جبکہ عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بھی سکیورٹی وجوہات بتائیں تھیں۔ دوران سماعت ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے یہ بھی استفسار کیا تھاکہ کیا یہ 9 مئی کا واقعہ دوبارہ کردیں گے جو آپ ان کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہے تحریک انصاف نے عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنا تھا۔

جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے سوال کیا تھاکہ آپ نے جلسے کی اجازت دی ہے۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا تھا کہ سیکورٹی خدشات ہیں اور ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ میں آگئی ہے ۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھاکہ کب تک یہ معاملات بہتر ہوں گے، جلسے کی اجازت دیں گے؟ ابھی حال ہی میں شہر میں کوئی جلسہ ہوا ہے؟جس پر پی ٹی آئی وکیل نے عدالت کوبتایاتھا کہ 2 روزپہلے مرکزی مسلم لیگ نے شاہراہ قائدین پر جلسہ کیا تھا۔ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے عدالت کوبتایاکہ ہم نے کسی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ۔عدالت نے کہا کہ پھر انہیں بھی جلسے کرنے کی اجازت دیدیں یہ جانے یا اللہ جانے ۔بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6مئی تک ملتوی کر دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close