ملک میں ریکارڈ بارشیں، محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی سمری کے مطابق ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی سمری میں ملک بھر کے 25 موسمیاتی اسٹیشنز سے جمع کردہ تفصیلی ڈیٹا شامل ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2024 میں 17 نئے موسمی ریکارڈ قائم ہوئے، ان میں ایک دن میں سب سے زیادہ بارش اور سب سے کم درجہ حرارت شامل ہے اپریل 2024 میں اوسط سے 164 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی اور 1961 کے بعد اپریل کے مہینے میں سب سے زیادہ بارشیں ہونے کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا جبکہ کچھ علاقوں میں ریکارڈ توڑ بارشیں بھی ہوئیں اس سے قبل 1983 میں 55.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھیں. اپریل 2024 کے مخصوص دنوں میں خاص طور پر 14 اور 20 اپریل کو خیبر پختونخواہ کے ضلع دیر اور مالم جبہ کے علاقوں میں ریکارڈ شدید بارشیں ہوئیں مالم جبہ میں پورے مہینے میں سب سے زیادہ بارش ہوئی جو کل 520.0 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ ضلع میں دیر میں 14 اپریل کو ایک دن میں 91.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اپریل کے دوران ضلع دیر میں 461.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سیدو شریف میں 382.0 ملی میٹر، کالام میں 379.6 ملی میٹر، راولاکوٹ میں 363.8 ملی میٹر، لوئر دیر میں 346.9 ملی میٹر، دروش میں 300.4 ملی میٹر، کاکول میں 289.0 ملی میٹر، چترال میں 283.5 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ میں 280.3 ملی میٹر، میرکھانی میں 270.0 ملی میٹر، پتن میں 261.0 ملی میٹر، پشاور ایئربیس میں 235.5 ملی میٹر، پشاور باچا خان ایئرپورٹ میں 220.7 ملی میٹر، مظفر آباد ایئرپورٹ میں 216.5 ملی میٹر، مظفرآباد میں 216.5 ملی میٹر، مظفرآباد سٹی میں 213.5 ملی میٹر، پشاور سٹی میں 208.8 ملی میٹر اور مری میں 205.5 ملی میٹر بارشیں ریکارڈ ہوئیں. اپریل کا گرم ترین دن سندھ کے شہید بینظیر آباد میں رہا جہاں 8 اپریل کو درجہ حرارت 43.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، سب سے سرد دن 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ 15 اپریل کو چترال میں ریکارڈ کیا گیا کراچی میں 18 اور 30 اپریل اور حیدرآباد میں 29 اپریل کو 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ گرم ترین راتیں ریکارڈ کی گئیں 4 اپریل کو کالام میں درجہ حرارت منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو مہینے کی سرد ترین رات تھی اپریل میں پاکستان کا ماہانہ اوسط درجہ حرارت 23.67 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جو کہ ملک کے عام اوسط 24.54 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپریل میں سب سے زیادہ مغربی ہواو¿ں اور لہروں کی وجہ سے بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں اس ماہ کے دوران مسلسل تین مغربی لہریں ملک میں داخل ہوئیں، جس سے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے کچھ حصے متاثر ہوئے جس کے نتیجے میں خیبرپختونخوا، گکگت بلتستان، کشمیر، پنجاب، بلوچستان، اور سندھ کے چند مقامات پر بڑے پیمانے پر گرد و غبار کے طوفان اور بارش کے ساتھ درمیانے درجے سے بھاری شدت کی بارش ہوئی، اس کے علاوہ ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہوئی ان سسٹمز نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں اچانک سیلاب کے ساتھ ساتھ دریائے کابل میں ندی نالوں کا سیلاب شروع کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close