نان فائلرز کی موبائل فون سمیں بلاک کی جائیں گی یا نہیں؟پی ٹی اے کا موقف آگیا

کراچی(پی این آئی)کراچی میں نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کے معاملے پر مسائل سامنے آگئے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے نان فائلرز کی موبائل فون سمیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق قابل ٹیکس آمدن رکھنے والے نان فائلرز کی سمیں بلاک ہوں گی اور ایف بی آر نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔تاہم، معاملے پر ترجمان پی ٹی سی ایل کا موقف سامنے آگیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی نان فائلرز کے پانچ لاکھ کنکشنز بلاک کرنے کی ہدایات کا جائزہ لے رہے ہیں، یہ معاملہ ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم متعلقہ قانونی و ریگولیٹری فریم ورک کے دائرے میں اس حکم کا جائزہ لے رہے ہیں، ہماری ترجیح صارفین کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے متعلقہ قانونی دفعات کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس مسئلے کو موثر اور ذمہ دارانہ طریقے سے حل کرنے کے لئے پی ٹی اے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں