ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ،کے ایل راہول کو سکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟وجہ سامنے آ گئی

ویب ڈیسک (پی این آئی)بھارت نے ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے لیکن اس میں کے ایل راہول اور رینکو سنگھ جگہ بنانے میں کامیا ب نہیں ہو سکے ہیں لیکن رینکو سنگھ کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر رکھا گیاہے تاہم کے ایل راہول مکمل طور پر باہر ہو گئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے کے ایل راہول کو باہر کرتے ہوئے ان کی جگہ اس کیٹیگری میں سنجو سیمسن اور رشبا پنت کو ٹیم میں شامل کیاہے جو کہ وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں ۔کے ایل راہوں نے اپنا آخری ٹی ٹوینٹی میچ 2022 میں انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے فائنل میں کھیلا تھا جو کہ 10 نومبر کو کھیلا گیا تھا ۔کے ایل راہول کو 2023 کی آئی پی ایل کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سرجری کروانا پڑی تاہم وہ ورلڈکپ 2023 میں مکمل ہو فٹ ہو گئے تھے ، ٹیسٹ اور ون ڈے میں واپسی کے باوجود وہ ٹی ٹوینٹی میں اپنی جگہ نہیں بنا پائے ہیں ۔

ورلڈکپ سکواڈ میں شمولیت نہ ہونے کی ایک وجہ ان کا ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں سٹرائیک ریٹ بھی ہے ، وہ 72 ٹی ٹوینٹی میچز میں 2265 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ان کا سٹرائیک ریٹ 37.75 رہا ہے ،بہر حال بھارت میں جاری آئی پی ایل 2024 میں ان کی کارکردگی کا فی بہتر رہی اور انہوں نے 9 میچز میں 378 رنز 144 کے سٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں