برطانوی شہزادہ چارلس کی صحت اب کیسی ہے؟ تازہ تصاویر جاری

لندن(پی این آئی)کینسرجیسےموذی مرض سے دوچار برطانیہ کے فرمانروا شاہ چارلس کی صحت بہتر ہورہی ہے،شاہی محل نے بادشاہ اورملکہ کی نئی تصویر بھی جاری کردی۔ بکنگھم پیلس سےجاری بیان کےمطابق شاہ چارلس علاج کے بعد بہت بہتر محسوس کررہے ہیں،شاہی محل نے بادشاہ اورملکہ کی تازہ تصویر بھی جاری کردی۔اگلے ہفتے شاہی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے۔رواں سال فروری میں 75 سالہ بادشاہ کے طبی معائنے کےدوران کینسر کی تشخیص ہوئی تھی،جس کے بعد انہوں نےشاہی ذمہ داریاں ولی عہد شہزادہ ولیم کے سپرد کر دی تھی۔

شاہی خاندان کے چاہنے والے بڑی تعداد میں بکنگھم پیلس کے باہر جمع ہوئے اور بادشاہ کی واپسی کا خیر مقدم کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close