کراچی (پی این آئی)کراچی میں چور قرار دے کر بنگلے کے مالک نے ہجوم کے ساتھ مل کر پرندوں کا کاروبار کرنے والے شخص کو ہلاک کردیا۔
شہریوں کے تشدد سے ہلاک کیا گیا نوجوان پرندوں کا تاجر تھا، پولیس نے مبینہ طور پر تشدد اور قتل میں ملوث بنگلے کے مالک کو گرفتار کرلیا۔مبینہ چور کی ہلاکت کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ واقعہ 24 اپریل کی دوپہر پی ای سی ایچ ایس نورانی چورنگی کے قریب پیش آیا تھا۔مارے گئے شخص کی شناخت غلام شبیر کے نام سے کی گئی جو پرندوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا تھا۔ غلام شبیر کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی کو لین دین کے تنازعے پر چور قرار دے کر تشدد کر کے مارا گیا، انصاف فراہم کیا جائے۔پولیس کے مطابق گرفتار بنگلے کے مالک نے ہی غلام شبیر پر پرندوں کی چوری کا الزام لگایا تھا، واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں