سندھ حکومت نے جیلوں کیلئے شاندار منصوبے کا اعلان کر دیا

کراچی(پی این آئی) بجلی کے بھاری بلوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے سندھ حکومت نے صوبہ بھر کی تمام جیلوں پر سولر پینل لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

24 نیوز کے مطابق صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے اعلان کیا ہے کہ سندھ کی تمام جیلوں میں سولر پینل لگائے جائیں گے جس سے قیدی بیرکس میں پنکھے سولر پینل پر منتقل کئے جائیں گے، 200 کلو واٹ سے لیکر 600 کلو واٹ کے سولر سسٹم نصب کئے جائیں گے۔ جاری کردہ ٹینڈر کے مطابق پہلے مرحلے میں کراچی سینٹرل، ویمن اور لاندھی جیل کو سولر پر منتقل کرنے کا کام شروع کردیا ہے، سکھر، لاڑکانہ،شکارپور،جیکب آباد کی جیلوں کو سولر منتقل کیا جائے گا جبکہ لاڑکانہ اور سکھر ویمن جیل بھی سولر منتقل کیا جائےگا۔ دوسرے مرحلے میں حیدرآباد، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، خیرپور، گھوٹکی، شکارپور کے جیلوں کو سولر پر منتقل کیا جائےگا، بچہ و خواتین جیل میں مشینری اور کلاس رومز کو بھی سولر پر منتقل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close