اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل میں شفٹ ہونے کا مشورہ دے دیا۔
بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بیرسٹر صاحب اپنی زبان کو لگام دیں ورنہ ہمیں لگام ڈالنی آتی ہے، بےشرمی، بےحیائی اور زبان درازی میں فتنہ پارٹی کا کوئی ثانی نہیں۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو چاہیے وہ مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں ڈلیور کر رہی ہیں، مریم نواز لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہیں، ان سے کارکردگی میں مقابلہ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں