امریکی پابندیوں کی کوئی پرواہ نہیں، پاکستان کا دبنگ اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ امریکی پابندیوں کی پرواہ نہیں ، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایرانی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا پاکستان کا دورہ کرنا ہی اہم ہے،مشترکہ اعلامیہ میں پاک ایران گیس پائپ لائن کا ذکر نہ ہونا بڑا مسئلہ نہیں،ان کا کہناتھا کہ امریکی پابندیوں کی پرواہ نہیں ، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا، امریکی رپورٹ پر ہم نے بہترین اور مفصل جواب دیا ہے،اسحاق ڈار نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ کل دورہ سعودی عرب پر جا رہا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close