سابق کرکٹر حملے میں زخمی ہوگئے،اسپتال منتقل

ویب ڈیسک (پی این آئی)زمبابوے کے سابق آل راؤنڈر گائے وائٹل چیتے کے جان لیوا حملے میں زخمی ہو گئے جس کے بعد ان کی ہنگامی سرجری کی گئی ، انہیں بفیلو رینج، زمبابوے سے ایئرلفٹ کرایا گیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق 1993ء سے 2003ء کے درمیان 46 ٹیسٹ اور 147 ون ڈے میچوں میں زمبابوے کی نمائندگی کرنے والے گائے وِٹال پر اس وقت چیتے نے حملہ کیا جب وہ کنزروینسی میں ٹریک کر رہے تھے۔رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ 51 سالہ کرکٹر کے ساتھ چکارا نامی اس کا وفادار کتا بھی ساتھ تھا جسے بچانے کی کوشش میں وہ تھوڑا زخمی بھی ہوئے۔ یہ واقعہ تقریباً 11 سال بعد اس وقت پیش آیا جب وائٹل ایک آٹھ فٹ اور 165 کلو وزنی نیل مگرمچھ کے اپنے بستر کے نیچے سوتے ہوئے بیدار ہوئے تھے۔سابق کرکٹر کی اہلیہ ہننا اسٹوکس وائٹل نے فیس بک پوسٹ میں واقعے کی تصدیق کی جس میں حملے کے بعد خون میں لت پت 51 سالہ کرکٹر کی تصاویر تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close