خاتون کے موٹروے پولیس کو ٹکر مارنے کے کیس میں اہم پیشرفت

راولپنڈی (پی این آئی)موٹروے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی اور گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں مقامی عدالت نے ملزمہ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔

راولپنڈی میں علاقہ مجسٹریٹ ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا کی عدالت نے گرفتار خاتون کو نو مئی کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ خاتون کو راولپنڈی پولیس نے ایک روز قبل اسلام اباد سے گرفتار کیا تھا ۔ خاتون کے خلاف تھانا نصیر آباد میں موٹروے پولیس سے بدتمیزی تلخ کلامی،کار سرکار میں مداخلت،اقدام قتل اور گاڑی دوڑانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے ۔ ملزمہ یکم جنوری کو ٹول پلازا پر موٹروے پیٹرولنگ افسرکوٹکر مارکرفرارہو گئی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close