نئی گاڑی خریدنے والوں کے لیے بُری خبر

لاہور(پی این آئی) ’آلٹو‘ پاک سوزوکی موٹرکمپنی کے مقبول ترین ماڈلز میں سے ایک ہے جو چار مختلف اقسام وی ایکس، وی ایکس آر، وی ایکس آر۔ اے جی ایس اور وی ایکس ایل۔ اے جی ایس میں آتی ہے۔

حالیہ عرصے میں مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی کے سبب کمپنی کی طرف سے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک سے زائد بار اضافہ کیا گیا ہے، جس سے سوزوکی آلٹو کی قیمت میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اس وقت سوزوکی آلٹو وی ایکس، جو اس گاڑی کا بنیادی ماڈل ہے، کی قیمت 23لاکھ 31ہزار روپے ہے۔ اسی طرح آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 27لاکھ 7ہزار روپے، وی ایکس آر۔ اے جی ایس کی قیمت 28لاکھ 94ہزار روپے اور وی ایکس ایل۔ اے جی ایس کی قیمت 30لاکھ 45ہزار روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close