قومی ٹیم کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم کھلاڑی زخمی ہوکر سیریز سے باہر

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوینٹی جاری ہے جس دوران پاکستان نے 178 رنز کا ہدف دیا لیکن ساتھ ہی قومی ٹیم کو زور دار جھٹکا اس وقت لگا جب وکٹ کیپر بیٹسمین بیٹنگ کے دوران ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پولین لوٹ گئے اور اب خبریں ہیں کہ وہ سیریز سے ہی باہر ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو دوران بیٹنگ دائیں طرف ہیمسٹرنگ کی تکلیف ہوئی جس پر وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پولین لوٹ گئے، ڈاکٹرز نے محمد رضوان کی حالت کا جائزہ لیا ہے اور انہیں سیریز نہ کھیلنے کا مشورہ دیاہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل اعظم خان بھی گھٹنے کی تکلیف کی باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں اور ان کی جگہ حسیب اللہ کو سکواڈ میں شامل کیا گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close