پشاور(ی این آئی)بارشوں نے تباہی مچادی، مزید 15 افراد جاں بحق۔۔۔۔صوبہ خیبر پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچادی اور مختلف شہروں میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 15 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مردان میں 4، ضلع خیبر میں 3، مہمند میں 2، مالاکنڈ اور باجوڑ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔دیر بالا میں شادی میں پیدل جانے والا خاندان شدید بارش میں پھنس گیا اور ٹھنڈ کے باعث دو بچے انتقال کرگئے جبکہ لوئر دیر کے تالاش شمسی خان ندی میں ایک شخص برساتی پانی میں بہہ گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں 12 اپریل سے اب تک بارشوں کے دوران حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 59 ہوگئی جبکہ 72 افراد زخمی ہوئے۔۔۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق افراد میں 33 بچے، 14 مرد اور 12 خواتین شامل ہیں۔صوبے میں سب سے زیادہ جانی نقصان دیر لوئر اور مالی نقصان چترال لوئر میں ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 2 ہزار875 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جن میں 436 مکانات کو مکمل اور 2 ہزار439 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ چترال لوئر میں سب سے زیادہ ایک ہزار20 مکانات کو نقصان پہنچا۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں