طویل ترین عرصے تک کورونا وائرس میں مبتلا رہنے والا شخص جان کی بازی ہار گیا

ایمسٹرڈیم(پی این آئی) طویل ترین عرصے تک کورونا وائرس میں مبتلا رہنے والا شخص انتقال کر گیا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق نیدرلینڈز کے اس 72سالہ شخص کو فروری 2022ءمیں کورونا وائرس لاحق ہوا اوروہ 613دن تک اس وائرس کا شکار رہا۔ اس دوران کورونا وائرس نے مریض کے جسم میں رہتے ہوئے خود میں لگ بھگ 50بار جینیاتی تبدیلی کی۔ ریکارڈ کے مطابق یہ شخص دنیا میں طویل ترین عرصے تک کورونا وائرس میں مبتلا رہنے والے مریض ہے۔اس مریض کو فروری 2022ءمیں وائرس لاحق ہونے کے بعد ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میڈیکل سنٹر میں زیرعلاج رکھا گیا۔ گزشتہ دنوں اس کی موت تک کورونا وائرس اس کے جسم میں موجود رہا اور ڈاکٹر مسلسل اس کا علاج کرتے رہے۔ طبی ماہرین کے مطابق مریض ماضی میں ایک سے زائد بار سٹیم سیل(خام خلیے) ٹرانسپلانٹیشن ٹریٹمنٹ کرا چکا تھا، جس کی وجہ سے وہ اتنے طویل عرصے تک اس موذی وائرس کا شکار رہا اور اس پر کسی ویکسین نے کوئی اثر نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close