ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواروں کیساتھ کیا ہورہا ہے؟ عمران خان نے جیل سے پیغام جاری کر دیا

راولپنڈی ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے لوگوں کو ضمنی الیکشن میں بھی روکا جا رہا ہے، ہمارے کارکنان نے ایک ایک ووٹ کی حفاظت کرنی ہے اور ووٹ پر پہرہ دینا ہے، ظلم کے سامنے کھڑا ہونا بھی جہاد ہے۔

ایکس پر جاری اعلامیہ پی ٹی آئی کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر جنگل کے بادشاہ کا نام لیا تھا تو آج عدالت میں اضافی شیشے لگا کر دیواریں بنا دی گئی ہیں، ملک میں جنگل کا قانون ہے اور یہ سب جنگل کا بادشاہ کروا رہا ہے- جنگل کا بادشاہ چاہتا ہے تو نواز شریف کے تمام کیسز معاف ہو جاتے ہیں اور جب چاہتا ہے تو پانچ دن میں ہمیں تین، تین کیسز میں سزا دے دی جاتی ہے۔طاقتور مقتدر شخصیت میری بیوی کو سزا دلوانے میں براہ راست ملوث ہے، جج کہتا ہے کہ میری کنپٹی پر گن رکھ کر فیصلہ کروایا گیا، اگر میری بیوی کو کچھ ہوا تو انہیں نہیں چھوڑوں گا، جب تک زندہ ہوں پیچھا نہیں چھوڑوں گا، اس کے غیر آئینی اور غیرقانونی اقدامات کو بےنقاب کرتا رہوں گا۔

آئی ایم ایف سے قرضہ لینے سے نہیں سرمایہ کاری سے معیشت مستحکم ہو گی- جنگل کے قانون کے باعث ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں آئے گی- سعودی عرب کا آنا اچھی بات ہے لیکن سرمایہ کاری کے لیے ملک میں Rule of Law ہونا لازم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close