افسوسناک خبر، دھماکے میں شہادتیں ہوگئیں

پشاور (پی این آئی)جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

ڈی پی او کے مطابق مندوکئی میں بچے والی بال کا ٹورنامنٹ دیکھنے جا رہے تھے کہ ایک بچےکا پاؤں لینڈ مائن سے ٹکرا گیا، بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا،زخمی بچےکو مقامی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینےکے بعد ڈیرہ اسماعیل خان بھیج دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں