اسحاق ڈار کو سینیٹ میں اہم عہدہ مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو قائدایوان سینیٹ مقرر کردیا جس کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

 

 

 

واضح رہے کہ 14مارچ کو مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے پاکستان کے 39ویں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔یہ پہلا موقع ہے کہ اسحاق ڈار نے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالا ہے ورنہ اس سے قبل وہ ہمیشہ وزیر خزانہ یا اس سے متعلقہ امور کے ہی ذمے دار رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں