علی زیدی کی تحریک انصاف میں واپسی کو قبول کیا جائیگایا نہیں؟ سینئر پی ٹی آئی رہنما نے وضاحت کردی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ولید اقبال نے علی زیدی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے فارمولے پر پورے نہیں اترتے۔

ولید اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا جنہیں پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ان کی واپسی پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ولید اقبال نے کہا کہ جن پر جبر و تشدد ہوا، پریس کانفرنس سے پارٹی چھوڑنے کا کہا گیا ان کو دیکھا جائے گا، ان لوگوں کو نہیں جو پریس کانفرنس کے بعد دوسری پارٹی میں گئے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ علی زیدی اس وقت بانی پی ٹی آئی کے دیے گئے فارمولے پر پورا نہیں اترتے، علی زیدی آئی پی پی میں چلے گئے تھے وہ اس کیٹیگری میں نہیں آتے۔ ولید اقبال نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگوں کے بارے میں کہا جا رہا ہے وہ پلانٹڈ ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہماری گرینڈ الائنس بن چکی ہے، پر امن احتجاج کا سلسلہ بلوچستان اور کے پی سے شروع ہوگا، مولانا فضل الرحمان بھی اس معاملے میں ہمارے ہم خیال ہیں، پُرامن احتجاج 8 اور 9 فروری کے ڈاکے کے خلاف ہوگا۔ ولید اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی قسم کے این آر او کی ضرورت نہیں، بانی پی ٹی آئی پر تمام کے تمام کیسز جعلی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close