چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا امن و امان کی بگڑتی صورتحال سےمتعلق بڑا حکم

کراچی( پی این آئی) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے 15 دن کے اندر صوبے میں امن و امان یقینی بنانےکا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل عباسی نے یہ حکم کراچی ،لاڑکانہ اور سکھر میں امن و امان کی مخدوش صورتحال سے متعلق اجلاس میں دیا۔اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اطہر وقاص، آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن اور صدر ہائی کورٹ بار ریحان عزیز سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے 15 دن میں سندھ میں امان و امان سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پولیس اور رینجرز کچے کے علاقوں میں فوری کارروائی کریں۔جسٹس عقیل عباسی نے ڈی آئی جی سکھر کو کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی مکمل کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ دینےکا حکم بھی دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں